ابنا: فرانس پريس کے مطابق امريکہ نے يہ اپيل ايسے وقت ميں کي ہے جب گروپ سات کے رکن ملکوں کے وزارائے خزانہ کا اجلاس آئرلينڈ ميں ہو رہا ہے جس ميں یورپ ميں جاري اقتصادي بحران پر قابوں پانے کي راہوں کا جائزہ ليا جارہا ہے-امريکہ اور یورپ کے درميان معاشي کفايت شعاري کي پاليسي پر عملدرآمد کے بارے ميں شديد اختلافات پائے جاتے ہيں-برطانيہ ، کينيڈا، فرانس، جرمني، اٹلي، جاپان اور امريکہ گروپ سات کے رکن ممالک ہيں-گروپ سات جمع روس اور گروپ آٹھ کے سربراہ کي حثيت سے برطانيہ کي کوشش ہے کہ اس موقع پر مني لانڈرنگ کے تدارک کے لئے عالمي تعاون کے معاملے کو بھي اٹھايا جائے-امريکي وزارت خارجہ کے اعلي عہديدار نے يہ بات زور ديکر کہي ہے کہ پورپ کو ترقي کي شرح ميں اضافے اور بے روزگاري ميں کمي پر اپني توجہ مرکوز کرنا چاہيے تاکہ اس براعظم کي معيشت کو نقصان سے بچايا جاسکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 مئی 2013 - 19:30
News ID: 418504
امريکہ نے يورپي ملکوں سے معاشي کفايت شعاري کي پاليسيوں ميں نرمي پيدا کرنے کي اپيل کي ہے-