11 مئی 2013 - 19:30
ترکی کا شام پر کیمیاوی ہتھیار استعمال کرنے کا بے بنیاد الزام

ترکی کے وزیر خارجہ داؤد اوغلو نے ترکی سے دہشت گردوں کو کیمیاوی ہتھیاروں کی فراہمی کی طرف اشارہ کئے بغیر شام پر کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کا بے بنیاد اور گمراہ کن الزام عائد کیا ہے

ابنا: رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ داؤد اوغلو نے ترکی سے دہشت گردوں کو کیمیاوی ہتھیاروں کی فراہمی کی طرف اشارہ کئے بغیر شام پر کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کا بے بنیاد اور گمراہ کن الزام عائد کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی ٹیم کے ایک رکن نے حال ہی میں کہا ہے کہ ترک حامی دہشت گردوں نے کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ترک وزير خارجہ نے دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو معلوم ہے کہ شام نے کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ ترکی امریکہ، اسرائيل ، سعودی عرب اور قطر کے ساتھ ملکر شام میں دہشت گردوں کو مالی اور جنگی وسائل فراہم کررہا ہے اور شامی فوج نے کئی ترک افسروں کو گرفتار کررکھا ہے، اور کئی درجن ترک فوجیوں کو دہشت گردوں کے ہمراہ واصل جہنم کیا ہے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲