10 مئی 2013 - 19:30
ملک بھر میں لوگوں نے اطمینان سے ووٹ ڈالا، سیکریٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد … سیکریٹری الیکشن کمیشن پاکستان نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے ملک بھر میں مجموعی طور پر پولنگ بہتر ماحول میں ہوئی.

ابنا: اسلام آباد … سیکریٹری الیکشن کمیشن پاکستان نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے ملک بھر میں مجموعی طور پر پولنگ بہتر ماحول میں ہوئی ، چند علاقوں کے علاوہ ملک بھر میں لوگوں نے اطمینان سے ووٹ ڈالا، ٹرن آوٴٹ بہت اچھا رہا ، بلوچستان میں کسی جماعت کی جانب سے الیکشن کے بائیکاٹ کا علم نہیں، کسی کو شکایت ہے تو رابطہ کرے ہم شکایت دور کریں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن پاکستان اشتیاق احمد کا کہنا ہے کہ اس بات پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر پولنگ بہتر ماحول میں ہوئی، ووٹروں کا بے تحاشہ ٹرن آوٴٹ رہا، خیبرپختونخوا اور فاٹا میں بھی اطمینان سے عوام نے ووٹ ڈالا، نارووال میں باکسز لے جانے پر چیف سیکریٹری سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پولنگ کا عملہ اور سامان نہ پہنچنے کی اطلاعات ملی تھیں، پولنگ شروع ہونے میں 2 ڈھائی گھنٹے کی تاخیر ہوئی، جس کے باعث مختلف حلقوں میں پولنگ کا وقت 8بجے تک کردیا گیا۔ اشتیاق احمد کا کہنا ہے کہ کراچی سے سیاسی جماعتوں کی طرف سے مبینہ دھاندلی کی اطلاعات آئی ہیں، بلوچستان میں کسی جماعت کی جانب سے الیکشن کے بائیکاٹ کا علم نہیں، فوجی حکام سے بات ہوئی انہوں نے یقین دلایاکہ فوج کراچی میں ہرجگہ ہے، فوجی حکام نے یقین دلایاکہ را ت 8 بجے تک سیکیورٹی مزید بڑھائی جائے گی۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ امید ہے ٹرن آوٴٹ بہت اچھا رہے گا، اگر کسی کو شکایت ہے تو ہم سے رابطہ کرے، ہم دور کرنے کیلئے بیٹھے ہیں۔
 .....
/169