ابنا: سعودي باشندوں نے رياض ميں ايک احتجاجي مظاہرے ميں اس بات کا مطالبہ کيا کہ سياسي قيدي شريف التشادي کي ہلاکت کے ذمہ داروں پر مقدمہ چلايا جائے اور ان کو سزا دي جائے –سعودي عرب کے باشندوں نے اپنے احتجاجي مظاہرے کے دوران حکومت مخالف نعرے لگائے اور جيل انتظاميہ کي لاپروائي کي مذمت کي –مظاہرين نے انساني حقوق کي تنظيموں سے مطالبہ کيا کہ وہ سعودي جيلوں ميں قيديوں کو دي جانےوالي ايذاؤں اور شکنجوں کا پردہ فاش کريں –واضح رہے کہ شريف التشادي جس کو سعودي سيکورٹي اہلکاروں نے شديد ايذائيں دي تھيں زخموں کي تاب نہ لاکر جيل ميں چل بسا -سعودي عرب کي جيل انتظاميہ نے مذکورہ قيدي کو اپنے زخموں کا علاج کرنے کي بھي اجازت نہيں دي - اب تک سعودي عرب ميں متعدد سياسي قيدي آل سعود کي جيلوں ميں شديد ايذا رسانيوں کے باعث ہلاک ہوچکے ہيں -سعودي عرب ميں گذشتہ دوبرس سے حکومت مخالف پاليسيوں کے خلاف پرامن مظاہرے جاري ہيں سعودي عوام ملک ميں تفريق آميز پاليسيوں کو ختم کئے جانے اور سياسي قيديوں کو رہا کئے جانے کے حق ميں مظاہرہ کررہے ہيں - سعودي عرب کے عوام کا ايک بنيادي مطالبہ يہ بھي ہے کہ ملک ميں وسيع تر سياسي اصلاحات نافذ کي جائيں-.....
/169