ابنا: صدر پوتين نے روس کي سيکورٹي کونسل کے اجلاس ميں افغانستان کے انتہائي پيچيدہ حالات اور نيٹو افواج کي ناکامي کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان ميں غير ملکي افواج کي موجودگي کے زمانے ميں دہشت گرد اور انتہا پسند تنظيموں کي سرگرمياں مزيد تيز ہوئي ہيں ـروسي صدر نے کہا کہ افغانستان ميں سرگرم دہشت گرد تنظيميں ممکن ہے کہ اپني سرگرميوں کا دائرہ ہمسايہ ممالک تک پھيلانے کي کوشش کريں ـ پوتين نے کہا کہ چونکہ غير ملکي افواج اور خاص طور پر امريکا کي فوج افغانستان ميں انتہا پسندوں کے خلاف جنگ ميں کامياب نہيں ہو سکي لہذا روس کو سنجيدہ خطرات کا سامنا ہےـ انہوں نے کہا کہ غير ملکي افواج کي ناکامي کي وجہ سے منشيات کي اسمگلنگ، شرپسندانہ کارروائيوں، مہاجرين کے سيلاب اور انتہا پسندي جيسے خطرات بڑھيں گےـروس کے صدر نے کہا کہ ماسکو کو ايسے آزاد و خود مختار افغانستان کي ضرورت ہے جہاں امن و استحکام ہو اور اس ملک ميں معمول کي زندگي بحال کرنے کے لئے روس تعاون کرےگاـ
.....
/169