ابنا: عوام نے کہا کہ دشمن عسکري اقدامات اور دہشت گردوں کي امداد کے ذريعے حکومت دمشق کو اپنے ناجائز مطالبات کے سامنے جھکا نہيں سکتے کيونکہ علاقے ميں اسلامي مزاحمتي محاذ کے محور کي محافظ ہونے کي حيثيت سے دمشق حکومت داخلي و خارجي تمام دشمنوں کا جواب دينے پر قادر ہےـصدر بشار اسد نے بھي اسرائيلي حملوں کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شام کي فوج کے پاس اسرائيل کا سامنا کرنے کي صلاحيت ہےـ انہوں نے کہا کہ فوج اسرائيل کو ناقابل فراموش سبق سکھانے کے لئے تيار ہےـ انہوں نے کہاکہ اسرائيل کا ہر گوشہ ہمارے طاقتور ميزائلوں کي زد ميں ہےـصدر بشار اسد نے کہا کہ حاليہ حملے سے شام کے بحران ميں صيہوني حکومت اور اس کے حاميوں کا ملوث ہونا اور بھي آشکارا ہو گيا ہے-
.....
/169