8 مئی 2013 - 19:30
بے روز گاری میں اضافے پر اقوام متحدہ کی تشویش

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں نوجوان بے روز گاروں کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اور 2018ء تک یہ شرح 12.8 فیصد سے بڑھ جائے گی۔

ابنا: بدھ کو اقوام متحدہ کے عالمی ادارے برائے محنت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2011ء میں دنیا بھر میں نوجوان بے روزگاروں کی شرح 12.3 فیصد تھی۔گزشتہ سال 2012ء میں یہ شرح بڑھ کر 12.4 فیصد ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق، رواں برس 2013ء میں اس شرح کے 12.6 فیصد پہنچنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں 15 سے 24 سال تک عمر کے نوجوان بے روزگاروں کی شرح میں 12.8 فیصد سے تجاوز کرجائے گی۔

.......

/169