8 مئی 2013 - 19:30
صہیونی مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان تصادم چاہتے ہیں

ایک امریکی صحافی نے کہا ہے کہ امریکہ میں صہیونی میڈیا امریکی عوام کو بیوقوف بنا کر ان میں اسلام کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ابنا: ایک امریکی صحافی ‘‘ہشام تلاوی’’ نے کہا ہے کہ امریکہ میں صہیونی میڈیا امریکی عوام کو بیوقوف بنا کر ان میں اسلام کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

صیہونی میڈیا کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صہیونی میڈیا امریکی عوام کو یہ بات منوانے کی کوشش کررہا ہیں کہ اسلام میں دہشت جائز ہے۔

امریکی صحافی نے کہا کہ صہیونی نہیں چاہتے کہ مسلمانوں اور عیسائیوں کے بیچ تعلقات اچھے ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی ریاست کے وزیر اعظم نیتین یاہو کئی سالوں سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر زور دیتا آرہا ہیں کہ وہ افریقہ اور مشرق وسطی جن میں ایران ، شام اور لبنان ہیں کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے ساتھ ساتھ فوجی کاروائی بھی کرے تاکہ اسرائیل اپنے ناجائز مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکیں۔...../169