ابنا: ڈاکٹر فریدون عباسی نے ایران کے شمالی شہر نور میں یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ ایران پر عائد کی جانے والی پابندیوں کا ایران کے ایٹمی مسئلے سے کوئي تعلق نہیں ہے، کہا کہ پابندیاں اور ٹارگٹ کلنگ کوئی نئی بات نہیں ہے اور یہ موجودہ دور سے بھی مختص نہیں ہے کیونکہ انقلاب کے آغاز سے لے کر اب تک پابندیوں اور ٹارگٹ کلنگ کے سلسلے میں دشمنوں کے اقدامات اس دعوے کی تائيد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے پابندیوں کے باوجود دیگر علوم میں مہارت حاصل کر کے ایٹمی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کی۔ دشمن صرف ایران کی ایٹمی ٹیکنالوجی کے مخالف نہیں ہیں بلکہ وہ ایران کی میزائل سرگرمیوں کے بھی خلاف ہیں کہ جو صرف دفاعی پہلو کی حامل ہیں۔
.....
/169