ابنا: اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان پیٹرک ونٹریل نے کہا ہے کہ امریکی حکومت شام میں سرگرم مسلح دہشت گردوں کو مزید ایک سو ملین ڈالر کی مدد دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس امداد کے بعد شامی باغیوں کو فراہم کی جانے والی امداد کی رقم پانچ سو دس ملین ڈالر ہو جائے گی۔دوسری جانب لبنان میں روس کے سفیر الیگزینڈر زاسپکین نے العالم ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نہیں چاہتا کہ اسرائیل شام میں مداخلت کر کے اس ملک کے بحران کے پرامن حل میں رکاوٹ بنے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے دمشق کے نواحی علاقوں پر حملے شام کی حاکمیت کی خلاف ورزی ہیں اور یہ بحران شام کے لیے خطرناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے حملے شام کے بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ادھر یمن کے مختلف شہروں میں عوام نے شام کے عوام کے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے ہیں۔دارالحکومت صنعا اور یمن کے کئی شہروں میں عوام نے وسیع پیمانے پر مظاہرے کیے اور شام پر اسرائیلی حملے کے مقابلے میں شامی عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کی حمایت کا اعلان کیا۔ مظاہرین نے شام پر اسرئیلی حملے کی شدید مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
.....
/169