7 مئی 2013 - 19:30
سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین پر تشدد کےخلاف مہم کا آغاز

بادشادہ خالد بن سلطان فاونڈیشن نے سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین پرتشدد کے خلاف ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔

ابنا: قابل ذکر ہے کہ اس مہم کا آغاز ایک باپردہ زخمی خاتون کی تصویر شائع کر کے کیا گیا ہے کہ جس نے نقاب اوڑھ رکھا ہے۔ اس مہم کا آغاز اس نعرے سے کیا گیا ہے کہ جو تصویر پر قابل مشاہدہ ہے اور اس پر لکھا گیا ہے کہ بعض چیزوں کو مخفی نہیں کیا جا سکتا ہے اورخواتین پر تشدد کے خلاف جدوجہد کے لیے باہم متحد ہو جانا چاہیے۔یاد رہے کہ سعودی حکام نے آخرکارقبول کرلیا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین کے خلاف تشدد کے مسئلے کا جائزہ لینا چاہیے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے خاندان والوں کو آگاہ کرنا چاہیے اور انہیں ترغیب دلانی چاہیے۔قابل ذکر ہے کہ دنیا کی انجمن اقتصاد کے اعلان کے مطابق سعودی عرب ۳۴ویں نمبر پر واقع ہے کہ جس میں خواتین کے حقوق کی شدید پامالی کی جا رہی ہے۔

.....

/169