7 مئی 2013 - 19:30
شام کے تشدد کو جلد از جلد روکا جائے

گرجا گھروں کے سربراہ ‘‘بیکارا الراہی’’ نے شام میں جاری تشدد کو روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو اخلاقی طور پر شام میں جاری تشدد کو روکنے کے جلد اقدامات کرنے چاہئے۔

ابنا: گرجا گھروں کے سربراہ نے برازیل میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آخر پر شام میں امن بحال ہونے کی دعا کی ہے اور زور دیا کہ شام میں جاری بدامنی جلد از جلد بند ہونی چاہئے۔

شام میں دہشتگردوں کی طرف سے دو پادریوں کو اغوا کرنے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو ممالک ان اغوا کاروں کی حمایت کرتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ ان دو پادریوں کی رہائی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔

الراہی نے اقوام متحدہ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو دنیا میں امن قائم کرنے میں اپنا اصولی کردار ادا کرنا چاہئے۔

.....

/169