6 مئی 2013 - 19:30
صہيوني ریاست کے حملوں کي عالمي سطح پر مذمت کا سلسلہ جاري

دمشق پر صہيوني ریاست کے حملوں کي عالمي سطح پر مذمت کا سلسلہ جاري ہے - غرب اردن، تيونس اور اردن ميں عوام نے مظاہرے کرکے صہيوني ریاست کي اس کھلي جارحيت کے ساتھ ہي اس پر بين الاقوامي اداروں اور عالمي برادري کي خاموشي کي بھي مذمت کي ہے -

ابنا: غرب اردن ميں بڑي تعداد ميں فلسطيني باشندوں،  ممبران پارليمنٹ اور ٹريڈ يونينوں کے نمائندوں نے  مظاہرے کرکے  دمشق پر صہيوني ریاست کے ہوائي حملوں کي مذمت کي - رام اللہ کے فلسطينيوں نے عرب ملکوں سے کہا کہ وہ شام کے معاملات ميں مداخلت کرنا اور اس ملک کے عوام کي تقدير سے کھيلنا بند کرديں - فلسطيني عوام نے اپنے مظاہروں ميں شام پر صيہوني حکومت کي کھلي جارحيت پر بين الاقوامي ادراوں اور عالمي برادري بالخصوص عرب دنيا کي خاموشي کي بھي مذمت کي ہے -

  اردن کے عوام نے بھي دارالحکومت امان ميں صيہوني حکومت کے سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کرکے عالمي سامراج امريکا اور اسرائيل   کي سازشوں کے مقابلے ميں شام کے عوام اور حکومت کي حمايت کا اعلان کيا - اردن کے باشندوں نے مطالبہ کيا کہ ان کے ملک سے صيہوني حکومت کے سفير کو نکال باہر کيا جائے اور اسرائيل کا سفارتخانہ بند کيا جائے - مظاہرے ميں شريک اردن کے باشندوں نےشام کي حکومت اور عوام کے خلاف امريکا صيہوني حکومت اور ان کے اتحاديوں کي سازشوں اور ريشہ دوانيوں کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دمشق پر اسرائيل کے جنگي طياروں کے حملوں نے صيہوني حکومت کي جارحانہ ماہيت کو آشکارہ کرنےکےساتھ ساتھ يہ بھي ثابت کرديا ہے کہ شامي فوج کے مقابلے ميں امريکا اسرائيل اور ان کے اتحاديوں کے حمايت يافتہ دہشتگردوں کو بري طرح شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے -   تيونس کے عوام نے بھي شام پر صيہوني حکومت کے ہوائي حملوں کي مذمت ميں  وسيع مظاہرہ کيا - العالم کے مطابق مظاہرے ميں شريک لوگوں نے دمشق پر اسرائيلي جارحيت کے مقابلے ميں عرب ملکوں کي خاموشي کي بھي مذمت کي اور اسرائيل کي اس جارحيت کو شام کي پوري قوم کے خلاف حملہ قرارديا-  مظاہرين کا کہنا تھا کہ اسرائيل اس طرح سے اسلامي مزاحمتي قوتوں کو کمزور کرنا چاہتا ہے –   تيونس کے باشندوں نے بھي  دارالحکومت تيونيسيہ سميت ملک کے ديگر شہروں ميں مظاہرے کرکے شام پر اسرائيل کے ہوائي حملوں کي پرزور الفاظ ميں مذمت کي- مظاہرين اپنے ہاتھوں ميں شام اور حزب اللہ کے پرچم اور شام کے صدر بشار اسد کي تصاوير اٹھائے ہوئے تھے- ان کے ہاتھوں ميں ايسے پلے  کارڈ بھي تھے جن  پر اسرائيل مخالف نعرے درج تھے- مظاہرين کے ہاتھوں ميں الجزيرہ اور العربيہ ٹي وي چينلوں کي مذمت ميں درج نعروں کے بھي پلے  کارڈ موجود تھے جن پر لکھا تھاکہ الجزيرہ اور العربيہ جيسے ٹي وي چينل شام کے عوام کے قتل عام ميں شريک ہيں - تيونس ميں يہ مظاہرے مختلف سياسي جماعتوں اور عوامي تنظيموں کي طرف سے کئے گئے تھے-

.....

/169