ابنا: حماس اور جہاد اسلامي نے اپنے الگ الگ بيانات ميں شام پر صيہوني حکومت کے ہوائي حملوں کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطيني مجاہدين اسرائيل کے اچانک حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پوري طرح تيار ہيں -حماس کے ترجمان فوزي برہوم نے شام پر اسرائيلي حملے کي مذمت کرتے ہوئے اسے ايک عرب ملک کي ارضي سالميت اور اقتدار اعلي کي خطرناک خلاف ورزي قرار ديا اور کہا کہ اسرائيل ميں پے درپے بحران اور مزاحمتي قوتوں کے مقابلے ميں اس کي شکست کي وجہ سےغاصب صيہوني حکام بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہيں -جہاد اسلامي کے ترجمان داؤد شہاب نے بھي اس بات کا ذکرکرتے ہوئےکہ دنيا بھر کے مسلمانوں کو غاصب صہيوني حکومت کے حملوں کا جواب دينا چاہئے کہاکہ سازشوں اور اسرائيلي حملوں کے مقابلے ميں صبر و تحمل سے کام لينے کي پاليسي کا کوئي نتيجہ نہيں نکلےگا –...../169
6 مئی 2013 - 19:30
News ID: 416768
غزہ ميں فلسطيني گروہوں نے اعلان کيا ہے کہ وہ صہيوني حکومت کے ہر قسم کے ممکنہ حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تيار ہيں -