5 مئی 2013 - 19:30
میڈرڈ میں ایئر شو کے درمیان طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک

میڈرڈ…اسپین میں ہوا بازی کے شو کے دوران کرتب دکھانے والا طیارہ حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا۔

ابنا: ہوا بازی کے شو کے دوران 34سالہ پائلٹ لاڈیسیلو 1950 کا وینٹیج HA-200 طیارہ اڑا کر حاظرین کو محظوظ کر رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق طیارہ نیچے آتے وقت بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔...../169