ابنا: پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما راجہ ریاض احمد کے مطابق نواز شریف اس بار طالبان کے تعاون سے حکومت پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔لاہورسے جاری بیان میں راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہمیشہ کی طرح دوسروں کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آنے کی روایت پر کاربند ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا سرد خانے میں پڑا ہوا دل دہشت گردوں کی مذمت کے لیے کب پگھلے گا ؟طالبان کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کے پسماندگان سے اظہار تعزیت نہ کرنا نواز شریف کے سیاسی دیوالہ پن کو ظاہر کرتا ہے۔راجا ریاض نے کہا کہ طالبان دہشتگرد جلد نواز شریف پر بھی کافیہ حیات تنگ کردیں گے۔
.....
/169