3 مئی 2013 - 19:30
ظلم سے پاک دنیا کے قیام میں ناوابستہ تحریک کا کردار اہم

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ظلم و ستم سے پاک ايک خوشحال دنيا کے قيام ميں ناوابستہ تحريک کے کردار کو انتہائي اہم قرار ديا ہے-

ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ظلم و ستم سے پاک ايک خوشحال دنيا کے قيام ميں ناوابستہ تحريک کے کردار کو انتہائي اہم قرار ديا ہے-وہ آج سنيچر کے روز تہران ميں ناوابستہ تحريک کے مقاصد کي تکميل ميں خواتين اورنوجوانوں کے کردار کے بارے ميں منعقد ہونے والے ايک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے-صدر احمدي نژاد نے کہا کہ غير انساني سوچ اور نظريات کا دور ختم ہوگيا ہے-انہوں نے کہا کہ ناوابستہ تحريک قوموں کو يکجا کرنے،  اور ظلم و ستم سے پاک ايک خوشحال دنيا کے قيام کے لئے بہترين پليٹ فارم ہے-صدر احمدي نژاد کا کہنا تھا کہ دنيا ايک نئے عالمي نظام کي جانب بڑھ رہي ہے اور ظالم طاقتيں زيادہ دير تک اسلحہ اور قبضہ گري کي پاليسيوں کے ذريعے قوموں کے حقوق پر ڈاکہ نہيں ڈال سکيں گے-ناوابستہ تحريک کے چيئر مين نے يہ بات زور ديکر کہي کہ تعاون اور ہمدلي کے ذريعے ہي دنيا ميں عدل و انصاف کا قيام ممکن ہوسکتا ہے-صدر احمدي نژاد نے انصاف پر مبني نئے عالمي نظام کے قيام  کے بارے ميں نوجوانوں کے کردار کو انتہائي اہم قرار ديا- انہوں نے کہا کہ نوجوان اميد اور نشاط کي علامت اور سماجي ترقي کے راستے ميں قوت محرکہ کي حثيت رکھتے ہيں-۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲