3 مئی 2013 - 19:30
ایران اور ہندوستان کے باہمی تعلقات میں اضافہ

ہندوستان کے ايک ممتاز سياستداں کا کہنا ہے کہ کوئي بھي طاقت نئي دہلي اور تہران کے تعلقات کو خراب نہيں کرسکتي -

ابنا: ہندوستان کے ايک ممتاز سياستداں کا کہنا ہے کہ کوئي بھي طاقت نئي دہلي اور تہران کے تعلقات کو خراب نہيں کرسکتي -دہلي اسمبلي کے ڈپٹي اسپيکر امريش سنگھ گوتم نے ان ملکوں پر تنقيد کرتے ہوئے جو ايران کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو محدود کرنے کي کوشش کررہے ہيں کہا کہ ہندوستاني وزير خارجہ سلمان خورشيد کا دورہ تہران دونوں ملکوں کے تعلقات ميں پہلے سے بھي زيادہ توسيع کا باعث بنے گا -ہندوستاني وزير خارجہ سلمان خورشيد  ايران کے تين روزہ دورے پر جمعے  کو تہران پہنچے ہيں اور سنيچر کو انہوں نے  ايران اور ہندوستان کے مشترکہ اقتصادي کميشن کے اجلاس ميں ہندوستاني وفد کي قيادت کي ہے -دہلي اسمبلي کے ڈپٹي اسپيکر امريشن سنگھ گوتم نے کہا کہ ايران کے ساتھ ہندوستان کے ديرينہ اور تاريخي تعلقات ہيں اور پچھلے برسوں ميں ان تعلقات ميں  کافي اضافہ ہوا ہے -انہوں نے کہا کہ ايران کے خلاف مغرب کي تمام تر پابنديوں اور دباؤ کے باوجود ہندوستاني حکام نے ايران کے ساتھ تعلقات کو محدود کرنے کے مغرب کے دباؤ کو يکسر مستردکر ديا ہے- انہوں نے کہا کہ ہندوستان ايران کے ساتھ اپنے تعلقات کو پہلے سے بھي زيادہ مستحکم انداز ميں آگے بڑھانے کي کوشش کررہا ہے -۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲