3 مئی 2013 - 19:30
طرابلس ميں مسلح افراد اور عام شہريوں کے درميان جھڑپيں

ليبيا کے دارالحکومت طرابلس ميں وزارت خارجہ اور وزارت قانون کي عمارتيں گذشتہ ايک ہفتے سے بدستور مسلح افراد کے محاصرے ميں ہيں -

ابنا: اسي کے ساتھ طرابلس ميں مسلح افراد اور عام شہريوں کے درميان جھڑپيں بھي ہوئي ہيں اور پورا شہر فوجي چھاؤني ميں تبديل ہوگيا ہے -جمعہ سے  ليبيا کي فوج شہر کي اہم سرکاري عمارتوں اور تنصيبات پر  تعينات ہوگئي ہيں جبکہ شہر کے باہري حصے پر بھي فوج کو تعينات کرديا گيا ہے -ليبيا کي مسلح افواج کے ميڈيا سيل کے انچارج حسن الفائدي نے کہا ہے کہ فوج کي  تعيناتي کا يہ عمل شہر کے داخلے کے راستے اور اسي طرح سرکاري عمارتوں بينکوں اور بجلي گھروں کي حفاظت کے لئے انجام پايا ہے-واضح رہے کہ گذشتہ اتوار کو مسلح افراد نے طرابلس ميں مختلف سرکاري عمارتوں پر حملہ کرکے کئي وزارت خانوں کا محاصرہ کرليا تھا -مسلح افراد کا کہنا ہے کہ اہم سرکاري اداروں اور عہدوں سے سابق حکومت کے باقيات کو نکالا جائے.

.....

/169