3 مئی 2013 - 19:30
ميانمارحکومت کے خلاف انڈونيشيائي عوام کا مظاہرہ

انڈونيشيا کے باشندوں نے دارالحکومت جکارتا ميں ميانمار کے سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کرکے ميانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کي مذمت کي -

ابنا: انڈونيشيا کے مسلمانوں نے روہنگيا مسلمانوں کے خلاف جاري مظالم کي مذمت کرتے ہوئے ميانمار کے مسلمانوں کے قتل عام پر ميانمار کي حکومت کي خاموشي کي بھي مذمت کي-مظاہرے سے قبل ہي انڈونيشيا کي پوليس نے ميانمار کے سفارتخانے کي عمارت کو اپنے محاصرے ميں لے ليا تھا اور مظاہرين کو قريب ہونے سے روک ديا تھا -انڈونيشيا کي پوليس نے دعوي کيا ہے کہ اس نے ايسے  دو افراد کو گرفتار بھي کرليا ہے جو جکارتا ميں ميانمار کے سفارت خانے ميں بم کا دھماکہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے جکارتا کے علاوہ انڈونيشيا کے ديگر شہروں منجملہ سولو اور مدان ميں بھي روہنگيا مسلمانوں سے اظہار يکجہتي کے لئے مظاہرے کئے گئے -ميانمار ميں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسند بودھسٹوں کے حملوں ميں ايک بار پھر شدت آگئي ہے اور گذشتہ ايک سال کے دوران اب تک ہزراوں کي تعداد ميں ميانمار کے مسلمانوں کا قتل عام ہوچکا ہے جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہيں جنھيں دوسرے ملکوں ميں بھي پناہ لينا پڑي ہے -

.......

/169