3 مئی 2013 - 19:30

روس کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ شام ميں مسلح باغيوں کو ہتھياروں کي سپلائي عالمي قوانين کي خلاف ورزي ہے -

ابنا: روسي وزير خارجہ سرگئي لاوروف نے جمعہ کو اپنے ايک بيان ميں شام کے بارے ميں مغربي ملکوں کي پاليسيوں پر تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ شام ميں مسلح باغيوں کو  ہتھياروں کي فراہمي اور انہيں جديد ترين ہتھياروں سے ليس کرنا عالمي قوانين کي خلاف ورزي ہے –
روس کے وزير خارجہ نے کہا کہ شامي باغيوں کو ہتھياروں کي سپلائي کا مطلب يہ ہے شام ميں بحران کو سياسي طريقے سے حل کرنے کے بجائے فوجي طريقے سے ہي حل کرنے کي کوشش کي جارہي ہے -
روسي وزير خارجہ نے کہا کہ غير سرکاري گروہوں کو ہتھياروں کي سپلائي غير قانوني ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کي ہے کہ تنازعے کو ہوا دينے کے بجائے جنيوا سمجھوتے پر عمل کيا جائے-
واضح رہے کہ روس مغربي ملکوں کے برخلاف شام کے بحران کو سياسي اور پرامن طريقے سے حل کرنے کے حق ميں ہے  -
روس کا کہنا ہے کہ وہ شام ميں فوجي مداخلت کا سخت مخالف ہے -  ماسکو نے بارہا اس بات پر تاکيد کي ہے کہ مخالف گروہوں کو حکومت کے ساتھ بات چيت کے ذريعے مسئلے کا حل نکالنا چاہئے تاکہ شام ميں مزيد خون خرابے سے بچا جاسکے.

.......

/169