شدت پسند مسلح افراد نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دمشق کو شامی فوج سے خالی نہ کیا گیا تو ہم ان روضوں کی قبروں کو بھی کھود دیں گے۔
واضح رہے کہ جمعرات کو دھشتگردوں کے اسی گروہ نے صحابی رسول جناب حجر بن عدی کے روضے پر حملہ کر کے ان کی قبر کھود کر جسد مطہر کو نکال لیا اور نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا ہے۔ شام کے دھشتگرد گروہ ’’ النصرہ‘‘ جس کا تعلق القاعدہ سے ہے نے فیس بوک پر اپنا بیان جاری کر کے اس حملے اور نبش قبر کی ذمہ داری کو قبول کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات کا یہ پہلا واقعہ ہے اور یہ سلسلہ ابھی شروع ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲