2 مئی 2013 - 19:30
ترکي ميں عوام کے مظاہرے، شام ميں مداخت کي مخالفت

ترکي کے شہر انطاکيہ ميں يوم محنت کشاں کي مناسبت سے نکالي گئي ريلي ميں شريک لوگوں نے شام ميں غير ملکي مداخلت کي مخالفت کا اعلان کيا ہے -

ابنا: شامي ٹيلي ويژن چينل نے خبردي ہےکہ ترکي کے شہر انطاکيہ کے عوام نے شام کي فوج عوام اور حکومت سے اپني يکجہتي کا اظہار کيا اور شامي فوج کي بہادري کي تعريف کي - ترکي کے عوام نے اسي طرح اس بات کا بھي اعلان کيا کہ شام کے بحران کا واحد حل يہ ہے کہ تشدد آميزکاروائيوں کو بند کيا جائے اور دہشتگردانہ اقدامات پر روک لگائي جائے -مظاہرے کے شرکا نے کہا کہ بحران کے حل کے لئے  تشدد چھوڑ کر مذاکرات کي ميز پر آنا ضروري ہےتاکہ شام ميں امن قائم ہوسکے - دوسري طرف ترکي کے شہر استنبول ميں جہاں پوليس نے يوم محنت کشاں کي مناسبت سے  ہر طرح کي ريلي اور مظاہرے پر پابندي عائد کردي تھي- مظاہرين اور پوليس کے درميان تصادم ہوا -پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کيا جس کے دوران متعدد  مظاہرين اور پوليس اہلکار زخمي ہوگئے –واضح رہے کہ ترکي کے شہر استنبول کے تقسيم اسکوائر پر گذشتہ کئي برسوں سے يوم مئي کے مظاہرے ہوتے رہے ہيں-انيس سو ستتر ميں اسي دن کي مناسبت سے ہونےوالے مظاہرے کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دسيوں افراد کو موت کے گھاٹ اتارديئےتھے.

.....

/169