2 مئی 2013 - 19:30
ایشیائی ترقیاتی بینک کے چھیالسیویں سالانہ اجلاس کا آغاز

ايشيائي ترقياتي بينک اے بي ڈي کا چھياليسواں سالانہ اجلاس جمعرات کو نئي دہلي ميں شروع ہوا -

ابنا: ايشيائي ترقياتي بينک اے بي ڈي کا چھياليسواں سالانہ اجلاس جمعرات کو نئي دہلي ميں شروع ہوا -اس چار روزہ اجلاس کا اہتمام ہندوستان کي وزارت خزانہ اور ايشيائي ترقياتي بينک نے مشترکہ طور پر کيا ہے جس ميں دنيا کے سڑسٹھ ملکوں کے چار ہزار چارسو پاليسي ساز ، تاجر ، دانشور ، صحافي شہري حقوق کے کارکن اور ترقياتي تنظيموں کے نمائندے شريک ہيں
ايشيا اور بحرالکاہل کے ملکوں کے اعلي حکام بھي اس اجلاس ميں شريک ہيں - اجلاس کے دوران ترقياتي امور اور پائيدار ترقي و پيشرفت کے بارے ميں علاقائي اور عمومي موضوعات منجملہ روزگار کے مواقع کي فراہمي ، مالي تنصيبات کي منتقلي اور علاقائي سطح کے تعاون کو زيادہ سے زيادہ فروغ دينے کے طريقوں کا جائزہ ليا جائے گا - آسيان جمع تين کے نمائندے بھي جو چين جاپان اور جنوبي کوريا کے ملکوں کي انجمن سے تعلق رکھتے ہيں اس اجلاس ميں موجود ہيں-
اس اجلاس کے موقع پر ايک خبر جو زير بحث ہے  وہ اجلاس ميں شريک خواتين کے لباس کےبارے ميں ايشيائي ترقياتي بينک کي سفارشات اور جنسي زيادتيوں سے بچنے کے لئے پيشگي اقدام کي تاکيد ہے  -
انيس سو چھياسٹھ ميں ايشيائي ترقياتي بينک کے قيام کے بعد سے ہي اس بينک نے ايشيائي عوام کي سطح زندگي بہتر بنانے پر اپني توجہ مرکوز رکھي ہے - کہا جاتاہے کہ اس بينک کے قيام کا مقصد ايشيا اور بحرالکاہل سے غربت کا خاتمہ ہے-
اس علاقے ميں کروڑوں کي تعداد ميں لوگ خط افلاس سے نيچے زندگي بسرکررہے ہيں اور وہ بنيادي ضرورت کي اشيا تک رسائي سے محروم ہيں۔
۲۴۲