1 مئی 2013 - 19:30
انسان کی زندگی میں مشکلات خدا کے خصوصی الطاف میں سے ہے

ایران کے صوبہ اصفہان کے دینی مدارس کے سرپرست نے کہا انسانی زندگی میں مشکلات کا ہونا خدا کے الطاف میں سے ہے۔

ابنا: شیعہ مرجع تقلید اور صوبہ اصفہان کے دینی مدارس کے سرپرست نے صبر کے موضوع پر درس اخلاق سے خطاب کرتے ہوئے کہا انسانی زندگی میں مشکلات کی دو وجہ ہیں ایک مصیبت خدا کی طرف سے ہوتی ہے اور ایک مصیبت انسان کی اپنی پیدا کردہ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا انسانی زندگی میں خدا کی طرف سے مشکلات کا ہونا خدا کے الطاف میں سے ہے۔ ان مشکلات میں انسان کو چاہئے کہ وہ صبر کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیامت کے دن ہمیں معلوم ہو گا کہ خداوندعالم کی ذات نے ہماری زندگی میں یہ مشکلات کیوں پیدا کی تھیں؟.......

/169