29 اپریل 2013 - 19:30

آیت الله نوری همدانی نے صلح آمیز ایٹمی توانائی کو ایران کا مسلمہ حق بتاتے ہوئے اس میں پیچھے قدم ہٹانے ناممکن جانا ۔

ابنا: حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد آعظم حرم مطھر حضرت معصومہ قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا آیت الله نوری همدانی نے صلح آمیز جوھری فعالیتوں کی جانب اشارہ کیا اور تاکید کی : کسی کو اس سلسلہ میں پیچھے قدم ہٹانے کا حق نہیں ہے ۔
انہوں ںے ایٹمی توانائی سے استفادہ کو اپنا مسلمہ حق جانا اور کہا: اس سلسلہ میں پیچھے قدم اٹھانا اور وقت ضائع کرنا فضول ہے ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے مزید کہا: ھمارے یہاں صلح آمیز موارد کے علاوہ ایٹمی توانائی کا استعمال شرعا جائز نہیں ہے ۔
انہوں نے اپنے بیان کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے سعودیہ کے معروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام شیخ نمر کے ساتھ آل سعود کی بدسلوکی کا تذکرہ کرتے ہوئے اس نامور شیعہ عالم دین سے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔
.......

/169