28 اپریل 2013 - 19:30
لندن میں احتجاجی دھرنے میں آیت اللہ باقر آل نمر کی رہائی کا مطالبہ

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے عرب مسلمانوں نے دھرنا دیا مظاہرین نے آیت اللہ باقر نمر کی فوری رہائی مطالبہ کیا۔

ابنا: لندن میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے گذشتہ روز عربوں نے دھرنا دیا۔ وہ سعودی عرب میں قید نامور شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر آل نمر کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔ مظاہرین اس عالم دین کی گرفتاری کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ انہوں نے حکومت سعودی عرب کے اس اقدام کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے سعودی افواج کے بحرین سے نکل جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

.......

/169