27 اپریل 2013 - 19:30

ایک امریکی عہدے دار کے مطابق گوانتا نامو بے جید میں قید 160 میں سے 100 سے زائد افراد نے بھوک ہڑتال کر دی ہے جن میں سے 19 افراد کو نلکیوں کے زریعے زبردستی کھانا کھلایا جا رہا ہے جبکہ 5 افراد کو اسپتال بھیجنا پڑ گیا ہے۔

ابنا: قیدیوں نے یہ ہڑتال جیل میں نا مناسب رویے اور بغیر کسی الزام کے تقریبا ایک دھائی سے قید رکھے جانے کے خلاف کیا ہے۔ قیدیوں کے وکلا کا دعوی ہے کہ امریکی ھکام بھوک ہڑتالیوں کی صحیح تعداد بتانے سے گریز کر رہے ہیں اور انکی صحیح تعداد 130 افراد سے تجاوز کر گئی ہے۔تقریبا ۱۶۶ افراد پر یا تو کوئی الزام ثابت نہیں ہوا یا وہ الزامات سے بری ہو چکے ہیں لیکن انکو رہا نہیں کیا جا رہا اور اس مسئلہ پر کئی ملکوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ریڈ کراس کے صدر پیٹر مورر نے نلکیوں سے غذا دینے پر تنقید کرتے ہوئے اوباما انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلہ کا دیر پا حل تلاش کیا جائے ۔

.....

/169