ابنا: اوبامہاوردو اعلیٰ امریکی عہدے داروں کوزہریلے موادسے بھرے خط بھیجنے والا شخص گرفتار کرلیا گيا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق مسی سپی سے تعلق رکھنے والے 41برس کے مارشل آرٹس انسٹرکٹرجیمزایوریٹ کو ہفتہ کو حراست میں لیاگیا۔۔ایف بی آئی اہلکاروں نے ٹپیلومیں اس کے گھرپرچھاپا مارااورگھرکی تلاشی بھی لی۔جیمزپرالزام ہے کہ اس نے صدراوبامہ،ایک سینیٹراورایک اعلیٰ عہدے دارکورائسن کو زہرسے بھرے خط بھیجے تھے۔ جنہیں ان شخصیات تک پہنچنے سے پہلے ہی روک لیاگیاتھا۔جیمزایوریٹ کوپیرکے روز مسی سپی کے شہرآکسفورڈکے ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیاجائے گا۔
.....
/169