26 اپریل 2013 - 19:30
نوری مالکی کا تشدد زدہ علاقوں سے فوج واپس کرنے کا انکار

عراق کے وزیراعظم نوری مالکی نے ملک کے تشدد زدہ علاقوں سے فوج واپس بلانے سے انکار کر دیا ہے۔

ابنا: العراقیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نوری مالکی نے مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ عمار الحکیم سے ملاقات کے بعد کہا کہ تشدد سے متاثرہ علاقوں سے فوج واپس بلانے کی درخواست فوج کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔ نوری مالکی نے کہ جو عراق کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں، مزید کہا کہ پرامن علاقوں میں دوسرے اداروں کو فوج اور سکیورٹی فورسز ذمہ داریاں منتقل کرنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے اور پرامن علاقوں میں فوج کو باقی رکھنے کا کوئي جواز نہیں ہے۔ انہوں نے ملک کے قبائل سے اپیل کی کہ وہ عراق کے حالات کو خراب کرنے والوں کے خلاف ڈٹ جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲