26 اپریل 2013 - 19:30
کوئٹہ شہر کے اہم صحافی محمد علی ہزارہ نے پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان کردیا

کوئٹہ شہر کے اہم صحافی محمد علی ہزارہ نے پشتونخواملی عوامی پارٹی حلقہ پی بی 2کوئٹہ کے انتخابی دفتر میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوامیپ میں شمولیت کااعلان کیااور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کو عوام کی نمائندہ سیاسی جمہوری پارٹی قرار دیا۔

ابنا: کوئٹہ شہر کے اہم صحافی محمد علی ہزارہ نے پشتونخواملی عوامی پارٹی حلقہ پی بی 2کوئٹہ کے انتخابی دفتر میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوامیپ میں شمولیت کااعلان کیااور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کو عوام کی نمائندہ سیاسی جمہوری پارٹی قرار دیا۔ اس موقع پر حلقہ پی بی 2کوئٹہ کے نامزد امیدوار سید محمد علی آغا ،پشتونخوامیپ کے رہنماؤں رزاق خان بڑیچ ،عبداللہ آغا اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔ صحافی محمد علی ہزارہ نے کہا کہ کوئٹہ شہر کا امن تباہ ہوچکا ہے،سابقہ حکمرانوں نے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ،کرپشن کو عام کیا اور عوامی خزانے کے سینکڑوں ارب روپے کو لوٹا ،عوام کو زندگی کے بنیادی سہولتوں ،صحت ،تعلیم ،روزگار، پینے کے صاف پانی سے محروم کیا،لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کیا جبکہ دوسری جانب عوام پر چوروں ،ڈاکوؤں ،اغواء برائے تاوان کے مسلح گروپوں ،سماج دشمن عناصر اور دہشتگردی وفرقہ واریت کی صورتحال مسلط کی ۔ عوام کو دست وگریبان کرنے کی ناروا سازشیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ ہی وہ واحد سیاسی پارٹی ہے جو نہ صرف ملک میں بلکہ صوبے کے عوام کیلئے حقیقی جمہوری مساوی سیاسی نظام اور بھائی چارے ،قومی خوشحالی لاسکتی ہے اور جنوبی پشتونخوا میں رہنے والے تمام عوام کو برابری کی بنیاد پر حقوق دیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوٹہ سسٹم کے اس لےئے خلاف ہے کیونکہ اس کی وجہ سے عوام پر ترقی کے دروازے بند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے ہر وقت کوئٹہ شہر کے عوام کی مشکلات اور مصائب کے حل کیلئے بروقت آواز اٹھائی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک صحافی ہونے کے ناتے میں بذات خود بھی پشتونخواملی عوامی پارٹی کے عملی اور غیر متعصبانہ کارکردگی سے بخوبی آگاہ ہوں ۔ لہٰذا میں آج پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے قائد جناب عزت مٰاب محمود خان اچکزئی اور دیگر پارٹی قائدین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں اور 11مئی کو حلقہ این اے 259سے پشتونخوا میپ کے چےئرمین محترم محمود خان اچکزئی اور حلقہ پی بی2کوئٹہ IIسے اپنا ووٹ دے کر کامیاب کرینگے۔