24 اپریل 2013 - 19:30
ایران کی اب خلائی شعبے میں ترقی

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر فریدون عباسی نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی شعبے کے بعد خلائی شعبے میں بھرپور ترقی کر رہا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر فریدون عباسی نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی شعبے کے بعد خلائی شعبے میں بھرپور ترقی کر رہا ہے۔فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فریدون عباسی نے ایران کے شہر نطنز میں یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ تسلط کے نظام خاص طور پر امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی جانب سے تمام پابندیوں کے باوجود ایران اپنے ایٹمی حقوق سے صرف نظر نہیں کرے گا، کہا کہ ایران اپنے ایٹمی حقوق حاصل کرنے کے بعد خلائی شعبے میں بھی بھرپور طریقے سے سرگرم ہے۔ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کبھی بھی عام تباہی پھیلانے والے ہتھیار تیار کرنے کی کوشش نہیں کی کیونکہ ایٹمی ہتھیار ملکوں کو طاقت نہیں دیتے ہیں لیکن ایران کا آئندہ پروگرام خلائی میدان میں بھرپور موجودگي اور سیٹلائٹ خلا میں بھیجنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲