ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری آج شام 5 بجے صوبائی سیکرٹریٹ مسلم ٹائون لاہور میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی شعبے کے سربراہ سید ناصر عباس شیرازی اور دیگر تنظیمی شخصیات موجود ہوں۔ لاہور میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پریس کانفرنس میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان اور میڈیا کو ایم ڈبلیو ایم کی سیاسی پالیسی سے آگاہ کیا جائے گا۔ توقع کی جا رہی ہے آج کی پریس کانفرنس میں کسی کے ساتھ ااتحاد یا انفرادی طور پر الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری ان دنوں پنجاب کے دوروں پر ہیں اور کل اُنہوں نے جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین کے اُمیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔
.......
/169