22 اپریل 2013 - 19:30
حمص میں دھشتگردوں کے خلاف شامی فورسز کی کاروائیاں

شامی فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائياں کر کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

 ابنا: اطلاعات کے مطابق شامی فورسز نے صوبہ حمص کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس میں بہت سے دہشت گرد مارے گئے۔ شامی فورسز نے اسی طرح حمص میں ایک ہوٹل پر دہشت گردوں کے ایک گروپ کا حملہ ناکام بنا کر بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔ شامی فورسز نے اسی طرح قصیر شہر کے سفرجہ نھریہ برہانیہ اور عین التنور کے علاقوں میں امن و امان بحال کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲