21 اپریل 2013 - 19:30

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ نے ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کواگلے ماہ غزہ کے دورے کو ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ابنا: ترکی کے شہر استنبول میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ بہتر ہو گا کہ غزہ کا دورہ اس وقت کیا جائے جب حالات سازگار ہوں۔ ترکی کے وزیر اعظم طیب اردوغان نے اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے ماہ واشنگٹن کے دورے کے بعد غزہ کا دورہ کریں گے۔ لیکن امریکہ کے مشرف کے بعد ان کا دورہ کھٹائي میں پڑ سکتا ہے کیونکہ ترکی امریکی مشورے کا پابند ملک ہے۔

.......

/169