19 اپریل 2013 - 19:30
آیت اللہ رضوانی کی رحلت پر رہبر معظم کا تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای نے فقیہ بزرگ آیت اللہ حاج شیخ غلام رضا رضوانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

ابنا: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے فقیہ بزرگ آیت اللہ حاج شیخ غلام رضا رضوانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:بسم اللہ الرحمن الرحیمفقیہ بزرگ آیت اللہ حاج شیخ غلام رضا رضوانی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر مرحوم کے محترم پسماندگان اور ان کے تمام دوستوں اور شاگردوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ یہ جلیل القدر عالم دین حضرت امام خمینی (رہ) کے معتمد شاگردوں میں سے تھے اور گارڈین کونسل(شورائے نگہبان) سمیت کئی  اعلی عہدوں پر فائز تھے۔ گارڈین کونس کے فقہی نظریات کی تشریح اور اداروں کے ساتھ ان کا تعاون اور تعامل اللہ تعالی کی بارگاہ میں مقبول اور اس کی رضا اور خوشنودی کا سبب قرار پائے۔ انشاء اللہ۔اللہ تعالی کی بارگاہ سے اس جلیل القدر عالم دین کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتا ہوں۔سید علی خامنہ ای31 / فروردین/ 1392 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲