19 اپریل 2013 - 19:30
جرمنی کی طرف سے ۱۰۰ دھشتگردوں کو پناہ دینے کا اعلان

جرمنی نے منافقین کے دہشت گرد گروہ ایم کے او کے ایک سو افراد کو پناہ دینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جرمنی کی حکومت ایم کے او کے سو افراد کو پناہ دینے کا اعلان کرتی ہے۔ عراق میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سربراہ مارٹن کوپلر نے بھی جرمن حکومت کے اس اقدام کی تصدیق کر دی ہے۔واضح رہے کہ ایم کے او ایک دہشت گرد گروہ ہے جس نے ایران کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کی متعدد کارروائياں کر کے ہزاروں افراد کو شہید کر دیا تھا۔ اس گروہ کے افراد انیس سو چھیاسی میں بھاگ کر عراق چلے گئے تھے اور انہیں سابق ڈکٹیٹر صدام کی بھرپور حمایت حاصل تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲