19 اپریل 2013 - 19:30

امام خمینی(ره) تعلیمی وتحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے ویلفئیرکمیٹی کو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی برکات میں سے ایک برکت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی نظام میں فقراء اور ضرور تمندوں کی مدد کرنا ایک خالص ترین کام ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق امام خمینی(ره) تعلیمی وتحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی نے امام خمینی (ره) ویلفئیرکمیٹی میں نمائندہ ولی فقیہ اور اس کے بعض ملازموں سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ تمام انبیاء کی بعثت اور اولیائے اللہ کی کوششوں کا مقصد یہ تھا کہ انسان کمال اور قرب الہی کی منزل پر فائز ہو جائے اور اس الہی راستے میں انسان کے لیے مشکلات آتی ہیں کہ جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے امتحان کو انسان کی خلقت کا مقصد بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انسان ہمیشہ زندگی میں انتخاب کے دوراہے پر کھڑا ہے اور یہ انتخاب انسان کو اللہ تعالی کے نزدیک یا دور کرتا ہے۔

آیت اللہ مصباح یزدی نے مزید کہا ہے کہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ آپ نے بندوں کے ہاتھوں اور پاؤں سے غل وزنجیر کو کھولا تھا اور اسی وجہ سے معاشرے میں رحمت کے دروازے کھل جاتے ہیں۔

انہوں نے اسلامی انقلاب اور لوگوں کی ہدایت کے تحقق کی راہ میں حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم پوری تاریخ میں کچھ ایسے لوگوں کی مثال دیں کہ جنہوں نے لوگوں کو قید وبند سے رہا کیا تویقینی طور پر ان میں امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کا نام بھی آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ شہرت اور ریاکاری سے دور رہنے والے عالم دین تھے کہ جنہوں نے اللہ تعالی پر توکل کر کے ایک ملت کو غل وزنجیر سے رہا کیا اور انہیں تشخص استقلال اور شخصیت عطا کی۔

.......

/169