19 اپریل 2013 - 19:30
ملت ایران بہترین صدر کا انتخاب کرکے رہبر انقلاب اسلامی کیلئے خوشی کا باعث بنے

آستانہ حضرت فاطمہ معصومہ﴿س﴾ قم کے متولی نے ایران کے صدارتی انتخابات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ملت ایران بہترین صدر کا انتخاب کرکے رہبر انقلاب اسلامی کے دل کو خوش کرے۔

ابنا: آستانہ حضرت فاطمہ معصومہ﴿س﴾ قم کے متولی نے ایران کے صدارتی انتخابات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ملت ایران بہترین صدر کا انتخاب کرکے رہبر انقلاب اسلامی کے دل کو خوش کرے۔

حجت الاسلام والمسلمین سید محمد سعیدی نے امام خمینی ویلفئیر کمیٹی کے سربراہ حبیب اللہ عسگر اولادی اور اس کمیٹی کے دیگر عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا انقلاب اسلامی ملت ایران کیلئے خدا کی بہت بڑی رحمت ہے۔

انہوں نے کہا امام خمینی﴿رہ﴾ کی بابصیرت قیادت مراجع عظام کی حمایت اور شہداء کے خون کی برکت سے انقلاب اسلامی کامیاب ہوا ہے۔

حبیب اللہ عسگر اولادی نے بھی اس ملاقات کے دوران سورہ نصر کی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا انقلاب اسلامی کی کامیابی نصرت الھی کا نتیجہ ہے۔

.......

/169