19 اپریل 2013 - 19:30
سپاہ صحابہ طالبان کی فائرنگ سے شیعہ مومن شہید

ملیر اردو نگر میں کالعدم سپاہ صحابہ طالبان کی فائرنگ سے 41 سالہ سید حسنین مہدی زیدی شہید ۔

ابنا: ملیر کے علاقے اردو نگر میں کالعدم سپاہ صحابہ طالبان کی فائرنگ سے 41 سالہ سید حسنین مہدی ولد سید حسن مہدی کو شہید کر دیا۔ شہید سید حسنین مہدی 2 بچوں کے باپ تھے۔ شہید سید حسنین سرگرم  شیعہ تھے۔شہید کے جسد خاکی کو مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار منتقل کیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ کراچی میں عرصہ دراز سے شیعہ مومنین کو دہشتگردی کا نشانا بنایا جا رہا ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے مکمل طور ناکام نظر آتی جبکہ سپاہ صحابہ طالبان کے دہشتگرد اپنی کاروائیوں میں سرگرم نظر آتے ہیں۔کراچی کے میں اب شیعہ سنی کو ان دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ۔ جو کہ نگراں حکومت پر ایک سوالیا نشان ہے ؟

......

/169