18 اپریل 2013 - 19:30
اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں پر مظالم کا صہیونی حکومت جواب دے

فلسطینی عوام کی منتحب حکومت کے وزیر اوقاف نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی یونٹ عزالدین قسام بریگیڈ سے صہیونی حکومت کی جارحانہ کاروائیوں کا جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ابنا: فلسطینی عوام کی منتحب حکومت کے وزیر اوقاف نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی یونٹ عزالدین قسام بریگیڈ سے صہیونی حکومت کی جارحانہ کاروائیوں کا جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔القدس ٹیلیویزن چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی عوامی منتخب حکومت کے وزیر اوقاف اسماعیل رضوان نے آج عزالدین قسام بریگیڈ سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی عوام اور اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے مظالم کا جواب دے ۔رضوان نے کہا کہ حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے سے مزاحمت کی قوت و طاقت میں کمی نہیں آئیگی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی جیلوں ميں قید فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مزید اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے -۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲