ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ محمد مھدی آخوند زادہ نے کہا ہے کہ یورپ کی جانب سے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کی حمایت شام میں قیام امن کی کوششوں میں بڑی رکاوٹ ہے۔ محمد مھدی آخوند زادہ نے ہالینڈ کے اخبار این آر سی سے گفتگو میں کہا کہ مختلف ملکوں بالخصوص یورپی ملکوں کی جانب سے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کے لئے ہتھیاروں کی ترسیل شام میں امن قائم کرنے کی کوششوں کی راہ میں اہم رکاوٹ ہے ۔ آخوند زادہ نے شام میں امن قائم کرنے کی اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے بحران کے آغاز سے ہی یہ کوششیں شروع کردی تھیں۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے مذاکرات کے لئے شام کی حکومت کے استعفی کے لئے مخالفیں کی شرط کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شام کے مخالفیں جمہوری طریقے سے منتخب نہیں ہوئے ہیں لہذا انہیں یہ شرط لگانے کا کوئي حق نہیں پہنچتا۔ انہوں نے کہا کہ ہرملک کی قوم کو اپنی قیادت و حکومت کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق ہے اور یہ انصاف نہیں ہےکہ دوسرے لوگ اس بارے میں نظردیں۔ آخوند زادہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے مسلمہ ایٹمی حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگا۔ لھذا بہتری اسی میں ہے کہ ہمارے مد مقابل بھی اس مسئلے کو سمجھ لیں تا کہ مسئلہ حل ہوسکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
18 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 410871
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ محمد مھدی آخوند زادہ نے کہا ہے کہ یورپ کی جانب سے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کی حمایت شام میں قیام امن کی کوششوں میں بڑی رکاوٹ ہے۔