ابنا: اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک کے صدر مقام بنگلور میں آج صبح بی جے پی کے دفتر کے پاس ایک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں دو کی حالت نازک ہے۔شہر کے پولیس کمشنر نے کہا ہے کہ بم دھماکے سے انکار نہیں کیاجاسکتا ہے اور یہ کہ دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں رکھا گيا تھا۔اطلاعات کے مطابق دھماکا اتنا زوردار تھا کہ کئي کاروں اور بسوں کو اس سے شدید نقصان پہنچا ہے اور دھماکے سے کئي عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
واضح رہے کہ کرناٹک میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کی تیاری چل رہی ہے اور ریاست میں کاغذات نامزدگي داخل کرانے کا آج آخری دن ہونے کی وجہ سے بی جے پی کے دفتر میں کافی بھیڑ تھی۔ کرناٹک میں 5 مئی کو ریاستی اسمبلی کے لئے انتخابات ہوں گے۔
.......
/169