16 اپریل 2013 - 19:30
امریکا میں دھماکوں کے بعد موبائل سروس معطل،واشنگٹن میں پرچم سرنگوں

امریکی شہر بوسٹن میں ہونے والی میراتھون کے بعد اختتامی لائن کے قریب دو بم دھماکوں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

ابنا: جب کہ شہر میں ریموٹ کنٹرول دھماکوں کے خطرے کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس سمیت پورے امریکا میں سیکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا گیا، جب کہ واشنگٹن میں آج امریکی پرچم سرنگوں رہے گا۔ دھماکے کے خلاف اقوم متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے شدید مذمت کی۔

.......

/169