ابنا: قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ حمد بن جاسم آل ثانی نے شام کے بحران کو دہشت گردی اور اسلحہ کے زور پر حل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں مسلح دہشت گردوں کو زیادہ سے زیادہ ہتھیار فراہم کرنے سے شام کا بحران حل ہوجائے گا۔ قطرکو علاقہ میں دوسرا اسرائيل قراردیا جارہا ہے جو اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے قطر نے لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کو بھی قتل کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
قطر کے وزیر اعظم نے جرمن چانسلر آنگلا مرکل کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ شام میں مسلح دہشت گردوں کو پیشرفتہ ہتھیاروں کی ضرورت ہے جسے پورا کرنا ہمارا فرض ہے اس نے کہا کہ شام کے مسئلہ کو طاقت اور دہشت گردی کے ذریعہ حل کیا جائے گا۔ قطر علاقہ میں امریکہ اور اسرائيل کا اتحادی ملک ہے جو امریکی اور اسرائیلی مفادات کی حفاظت کے لئے مسلم ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے قطر اور سعودی عرب کی سمت و سو امریکہ اور اسرائیل کی جانب ہے اور اسی وجہ سے ان ممالک کو دوسرا اسرائيل قراردیا جارہا ہے۔
.......
/169