ابنا: وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جناب علی اکبر صالحی نے، تہران میں اقوام متحدہ کے مقیم کوآرڈینیٹر اور اس عالمی ادارے کے آبادیاتی پروگرام کے نئے سربراہ ، گری لوئیس کے ساتھ ملاقات میں ، علاقے میں اقوام متحدہ کے پروگراموں کے عملی ہونے کے دائرے میں اسلامی جمہوریۂ ایران کی کوششوں اور سرگرمیوں کو بیان کیا ۔
جناب صالحی نے کہا کہ علاقے ميں تبدیلیوں کی اہمیت اور حساسیت کے سبب اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون ، ہمیشہ اسلامی جمہوریۂ ایران کی توجہ کا باعث رہا ہے اور ایران نے ہمیشہ ، علاقے کے مسائل اور چیلنجوں کے حل کے لئے اس ادارے کی مدد میں موثر کردار ادا کیا ہے اور ایران اس ادارے کے نمائندوں کی کسی بھی مدد سے دریغ نہیں کریگا ۔
اس ملاقات میں تہران میں اقوام متحدہ کے مقیم کوآرڈینیٹر گری لوئیس نے بھی کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران، علاقے میں آبادیاتی اور ترقیاتی شعبوں کی پیشرفت میں اہم پوزیشن اور کردار کا حامل ہے جو قابل ستائش ہے ۔
.......
/169