ابنا: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بان کی مون نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں تحقیقات کی ضرورت پر مبنی ایرانی وزیر خارجہ کے خط کے جواب میں اس خط کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم نے بارہا اس بات کا اعلان کیا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ناقابل قبول اور وحشت ناک جرم ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تحقیقات انجام دینے کا مقصد، اس دعووں کے بارے میں حقائق جاننا اور رکن ملکوں کو رپورٹ پیش کرنا ہے، امید ظاہر کی کہ یہ تحقیقات ہماری مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنائے گی کہ ان ہتھیاروں کو ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 409430
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کے خط کے جواب میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو ناقابل قبول اور ایک وحشت ناک جرم قرار دیا ہے۔