ابنا: لہٰذا 11مئی کو عوام ٹرانسفارمرز ،بجلی کے کھمبے ،ڈیزل انجن ،واٹر ٹینکس اور عوامی خزانے کے دیگر اشیاء کی غیر قانونی تقسیم کرنیوالوں کا محاسبہ کرتے ہوئے پشتونخوامیپ کے امیدواروں کو اپنا قیمتی ووٹ دے اورموجودہ اذیت ناک صورتحال سے نجات حاصل کریں۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر حلقہ پی بی 20قلعہ سیف اللہ مسلم سے پارٹی کے نامزد امیدوارعثمان خان کاکڑ ،حلقہ این اے 261پشین کم زیارت سے پارٹی امیدوار محمد عیسیٰ خان روشان ،پی بی 10پشین سے سردار مصطفی خان ترین ،پی بی 12قلعہ عبداللہ سے قہار خان ودان ،پی بی 8پشین سے سید لیاقت آغا نے قلعہ سیف اللہ ،قلعہ عبداللہ اور پشین میں مختلف عوامی اجتماعات اور 734افراد کی پشتونخوامیپ میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ پشتون بلوچ صوبے میں قومی برابری نہ ہونے کی وجہ سے پشتون زندگی کے تمام شعبہ آئے زندگی میں اپنے حقوق سے محروم ہے پشتونوں کا 125سال پرانا چیف کمشنر صوبے کی جنوبی پشتونخوا کے نام سے بحالی یا صوبے میں پشتون بلوچ برابری ناگزیر بن چکا ہے کیونکہ موجودہ صورتحال میں جنوبی پشتونخوا کے عوام کیلئے بجٹ سروسز ترقیاتی سکیمات ،پروفیشنل تعلیمی اداروں کے سیٹوں میں محض20فیصد سے کم حصہ رکھا گیا ہے جس سے ہماری پسماندگی بیروزگاری ،غربت میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پشتون حالت جنگ میں ہے پشتونوں کی بربادی کے منصوبے بنائے جارہے ہیں آئے روز قلعہ عبداللہ اور پشین میں کراچی سے بے گناہ محنت کش اور غریب پشتونوں کے جنازے آتے ہیں جو کراچی میں محنت مزدوری کیلئے جاتے ہیں کراچی میں فاشسٹ اور دہشتگرد تنظیم کی غنڈہ گردی کا راج ہے اور پشتونوں کے کاروبار کو تباہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ عوام دشمن صوبائی حکومت نے عوام کے حقوق پر سودا بازی کی اور عوامی بجٹ کے اربوں روپے خرد برد کرکے عوام پر تعلیم ہسپتالوں روزگار کے دروازے بند کےئے زمینداروں پر بدترین اور 21گھنٹے پر مبنی لوڈشیڈنگ مسلط کی جس سے باغات کو کروڑوں روپے کا نقصانات ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ انتخابات میں کامیابی کی صورت میں کوئلے سے تھرمل بجلی گھروں کے قیام اور ڈیم ،چیک ڈیم ،بندات اور وےئر بنانے کیلئے منصوبہ بندی کرکے زراعت کو ترقی کی راہ پر گامزن کریگی اور پشتونخوا وطن کے کوئلوں ،تیل ،گیس کے ذخائرسنگ مرر ،کرم وغیرہ کی ترقی کیلئے اقدامات کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ روزگار صحت تعلیم اور رہائش کو عوام کا بنیادی حق قرار دیتی ہے اور اس کو قانونی تحفظ دیگی۔ میٹرک تک مفت اور لازمی تعلیم کو عملی کریگی طلباء کو بلا امتیاز تدریسی ضروریات خوراک پوشاک رہائش اور ٹرانسپورٹ کی سہولتیں فراہم کریگی ،تعلیمی فنڈز میں اضافہ کرکے کاغذی سکولوں کا خاتمہ کرکے تمام بند سکولوں کو فعال کریگی۔ علاج معالجے کی سہولتوں میں اضافہ کرکے ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹروں کا قیام عمل میں لائیں گی ،صحت اور علاج کیلئے مختص فنڈز میں اضافہ کیا جائیگااور موزی بیماریوں کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کرکے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہر قسم کے ملاوٹ کا خاتمہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ کرپٹ حکومت نے عوام کے تمام مسائل کو نظر انداز کیا جس کی بناء پر عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے اب بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر قلعہ سیف اللہ مسلم باغ ، قلعہ عبداللہ اور پشین کے مختلف علاقوں میں سابقہ کرپٹ وزراء غیر قانونی طور پر عوامی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہوئے سرکاری ٹرانسفارمرز بجلی کے کھمبے ،ڈیزل انجن ،واٹر ٹینکس تقسیم کررہے ہیں اور عوام کو ایک بار پھر اسلام کے نام پر دھوکہ دینے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 11مئی کو عوام کرپشن ،اقرباء پروری ،میرٹ کی پامالی اور اربوں روپے کے پراپرٹی بنانے والوں کا عوامی عدالت میں احتساب کرینگے اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے قہرمان چےئرمین محمود خان اچکزئی اور پارٹی کے دیگر امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرکے کرپٹ مافیا کی تابوت میں آخری کھیل ٹونک دینگے ۔
.......
/169