12 اپریل 2013 - 19:30
صہیونی حکومت سے ہندوستان کا فوجی معاہدہ منسوخ

ہندوستان نے صیہونی حکومت سے گائیڈڈ میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔

ابنا: ہندوستان نے صیہونی حکومت سے گائیڈڈ میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج نے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائلوں (ATGM) کی خریداری کے معاہدے کو حتمی منظوری دے رکھی تھی۔ اس معاہدے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ مستقبل میں پیش آنے والی مشکلات سے بچنے کے لیے کیا گيا ہے۔ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان اس معاہدے کی مالیت تقریبا تین ارب ڈالر تھی اور اسے حالیہ برسوں کے دوران ہندوستانی کی بری فوج کا سب سے بڑا معاہدہ قرار دیا گيا تھا۔واضح رہے کہ ہندوستانی فوج حالیہ برسوں کے دوران جدید اینٹی ٹینک میزائل خریدنے کا ارادہ رکھتی تھی کہ جنہیں وہ پرانے میزائلوں Milan اور Konkurs کے متبادل کے طور پر استعمال کر سکے جو برسوں سے ہندوستانی فوج کے زیر استعمال ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲