ابنا: العالم کے مطابق آج سے یوٹل سیٹ -7 سٹلائٹ سے العالم کی نشریات دوبارہ نشر ہونا شروع ہوگئی ہیں اور نائل سیٹ سٹلائٹ سے بھی اس چینل کے پروگرام دکھائے جارہے ہيں ۔ یہ نشریات 28 فروری 2013 کو صہیونی لابی کے دباؤ سے یوٹل سیٹ -7 سے روک دی گئی تھیں۔ العالم چینل کی نشریات کو اس کے موثر اور فعال میڈیا کردار اور عرب رائے عامہ میں مقبولیت کے پیش نظر 6 ماہ قبل ہاٹ برڈ سیٹلائٹ سے حذف کردیا گیا تھا جو العالم کی کوششوں سے آج سے بحال کردی گئیں – اسلامی بیداری اور عربی انقلاب سے قبل بھی اس چینل کو مغربی اور صہیونی لابی نے اپنے حملوں کا نشانہ بنا رکھا تھا لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲